دوشنبه 02/دسامبر/2024

سات اکتوبر2023ء کے بیت المقدس 68 فلسطینی شہید، 1711 گرفتار

جمعرات 12-ستمبر-2024

مقبوضہ بیتالمقدس میں گذشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجےمیں 68 فلسطینیشہری شہید اور 1711 کو گرفتار کیا گیا۔

 

یروشلم گورنری کیایک رپورٹ کے مطابق قابض فوج  آٹھ ستمبر2024ء تک القدس کے 43 شہداء کے جسد خاکی کو قبضے میں رکھے ہوئے ہے۔

 

فلسطینیوں پربالعموم اور القدس کے عوام  پر خاص طور پرآباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ قابض حکومت جان بوجھ کر ان کےنسل پرستانہ، مجرمانہ طرز عمل کو کور فراہم کرتی ہے۔

 

 

سات اکتوبر سےفلسطینیوں پر آبادکاروں کے تقریباً 138 حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 20 سے زیادہجسمانی حملے بھی شامل ہیں۔

 

 اس دوران  234 فلسطینی براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی کوٹیڈدھاتی گولیوں اور شدید مار پیٹ کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

 

مسجد اقصیٰ کے خلاف جرائم

 

مسجد اقصیٰ کےتقدس کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ ایک سال کے دوران46293 آباد کاروں نے مسجد پر دھاوا بولا۔

 

قابض فوج نے مسجداقصیٰ کا محاصرہ جاری رکھا، جس پر انہوں نے گزشتہ  سات اکتوبر سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلےپر پابندی لگا دی۔ وہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر آہنی رکاوٹیں لگا کر اسےبند کردیتےہیں۔ اسی طرح مراکشی دروازے کو یہودی آباد کاروں کی آمد ورفت کے لیے کھلا رکھاجاتا ہے۔

 

 

قابض فوج نے نمازیوںپر جمعہ کے روز بھی پابندیاں عائد کیں اور مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر رکاوٹیںکھڑی کیں۔ اور اس کے آس پاس کے محلوں نے ایک سے زیادہ موقعوں پر نمازیوں کو مارا پیٹا،دھمکایا اور گرفتار کیا۔

 

 

رمضان کے مہینےکے دوران قابض فوج نے مغربی کنارے کے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک رسائی سے روک دیا۔

 

رپورٹ کے مطابقالقدس کے علاقوں میں گرفتاری کے 1711 کیسز سامنے آئے جن میں 137 بچے اور 96 خواتینشامل ہیں۔

 

 

قابض افواج مسجداقصیٰ، اولڈ سٹی، دمشق گیٹ اور دیگر ٹارگٹڈ محلوں میں فلسطینیوں کی موجودگی کو  کم کرنے کے لیے شہر بدری کے فیصلوں کا استعمالکرتی ہیں۔ قابض حکام نے 103 فلسطینی شہریوں کو شہر بدری کے احکامات دیے۔

 

 

القدس گورنری میںمسماری کی کارروائیوں کی تعداد 307 تک پہنچ گئی مسماری اور بلڈوزنگ آپریشنز کے لیےقابض حکام عموماً مکانات کو بغیر لائسنس کے تعمیر کرنے کے بہانے اور جواز کے تحتمسمار کرتے ہیں۔

 

 

آبادکاری کے منصوبے

 

قابض افواج نےتقریباً 16 نئے آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری دی۔ یہ  ان منصوبوں کے علاوہ ہیں جن پر کام ہو رہا ہےاور جن پراجیکٹس کو حقیقت میں کھول دیا گیا ہے۔

 

قابض حکومت نےجنوب مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اراضی پر 1738 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیرکی منظوری دی، جس میں بلند و بالا ٹاورز، سکول، رہائشی اپارٹمنٹس اور آباد کاروں کیخدمت کرنے والی عوامی سہولیات شامل ہیں۔

 

سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران قابض افواج نے 13نئے آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری دی، اس کے علاوہ اس سے قبل منظور شدہ 9 سےزائد منصوبوں پر عمل درآمد شروع کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی