جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں پر تشدد

اسرائیلی فوج نے 552 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی سے سینکڑوں شہداء کے علاوہ فلسطین کے دوسرے علاقوں سے 552 شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں جنہیں ’نمبرز قبرستان‘ میں 256 شہداء کی لاشیں شامل ہیں۔

اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی قیدی پر بدترین تشدد کا انکشاف

فلسطین میں اسرائیلی حراستی کیمپوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کےامور کے نگران ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ المسکوبیہ تحقیقاتی مرکز میں ایک فلسطینی قیدی کو جیلروں اور تفتیش کاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک تفتیش کار نے اس کے سر ،چہرے اور ناک پر ضربیں لگائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہوش کھو بیٹھا۔

فلسطینی قیدی پر جنسی تشدد کے مرتکب صہیونی درندے آزاد کردیے گئے

منگل کے روز قابض اسرائیلی ریاست کی نام نہاد فوجی عدالت نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی پر’سدی تیمان‘ نامی بدنام زمانہ عقوبت خانے میں جنسی بربریت کے مقدمے میں مرتکب درندوں کو رہا کردیا۔ دوسری طرف قیدی کی اسرائیلی میڈیکل رپورٹس حقیقت کو مسخ کرکے جنسی زیادی کے مجرموں کو سزا سے بچانےکی مذموم کوشش کی گئی ہے۔واقعہ کی حقیقت کو مسخ کر دیا۔

بزرگ فلسطینی رہ نما ابو وعرہ کی وحشیانہ تشدد سے شہادت کا انکشاف

قابض اسرائیلی جیلوں سے حال ہی میں رہا ہونے والے ایک قیدی نے پہلی بار دوران حراست شہید ہونے والے بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابو وعرہ کی شہادت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار فلسطینی اسرائیلی ہسپتال میں دم توڑ گیا

فلسطین میں کلب برائے امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے کفر ذان قصبے سے تعلق رکھنے والا 34سالہ زخمی قیدی کفاح عصام ضبایا ’رمبام‘ نامی اسرائیلی ہسپتال میں اسرائیلی فوج کی تحویل کے دوران جام شہادت نوش کر گیا ہے۔

فلسطینی اسیران پر تشدد کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے اقوام متحدہ سے اپنی خصوصی تنظیموں کے ذریعے فلسطینی قیدیوں اور اسیران کے خلاف ہونے والے منظم اسرائیلی تشدد کی کارروائیوں کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نےاسرائیلی فوج کے زیرانتظام بدنام زمانہ حراستی کیمپ "سدے تیمان" میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی قیدی پر جنسی حملے کے مناظر کی کیمرے کی ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی انکوائری اور جنسی تشدد میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی حراستی مرکزمیں فلسطینی قیدی پرجنسی تشدد کی ویڈیو جاری

قابض اسرائیلی فوج کے زیر نگرانی قائم بدنام زمانہ عقوبت خانے’سدی تیمان‘ میں آئے روز فلسطینی قیدیوں کے ساتھ سنگین نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔

جہنم زار میں خوش آمدید! صہیونی زندان منظم اذیت گاہوں میں کیسے بدلے؟

مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی اسرائیلی تنظیم ’بتسلیم‘ نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی شہادتوں کی بنیاد پر ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں دوران حراست انہیں دی گئی اذیتوں کا تفصیلی احوال بیان کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف ٹارچر اور جنسی تشدد جنگی جرائم ہیں: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر اسرائیلی زندانوں میں قید کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد اور ان کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔