سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی حراستی مرکزمیں فلسطینی قیدی پرجنسی تشدد کی ویڈیو جاری

بدھ 7-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوج کے زیر نگرانی قائم بدنام زمانہ عقوبت خانے’سدی تیمان‘ میں آئے روز فلسطینی قیدیوں کے ساتھ سنگین نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔

 

اس حراستی مرکزمیں قید فلسطینیوں کو بدترین جسمانی، نفسیاتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے۔

 

اس حوالے سےاسرائیلی درندوں کا ایک نیا اور گھناؤنا جرم سامنے آیا ہے۔ اس وحشیانہ گھناؤنےفعل کے دوران صہیونی جلادوں نے ایک بے بس فلسطینی کوبدترین جنسی تشدد کا نشانہبنایا اور اس مجرمانہ جرم کی ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

 

اسرائیلی چینل 12کی طرف سے شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ میں صحرائے نیگیو میں ’سدی تیمان‘ کیمپ میں ایکفلسطینی قیدی پر اسرائیلی فوجیوں کے جنسی حملے کی دستاویز کی گئی ہے۔

 

اسرائیلی چینل نےبتایاکہ قیدی کو فوجیوں کی طرف سے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نےاپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہاں نگرانی کے کیمرے موجود ہیں۔

 

قابض فوج نے چندروز قبل فوجیوں کا باقاعدہ ٹرائل کیا اور قومی سلامتی کے انتہا پسند وزیر ایتماربن گویر کے دو روز تک گینگ نے ان پر دھاوا بول دیا تھا۔

 

اس کلپ نے سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر شدید رد عمل جنم دیا ہے۔ صارفین نے اسے صہیونی دشمن کا ایک نیا جرمہے قرار دیتے ہوئے اسے قابض فوجیوں کی جانب سے بدنام زمانہ جرائم کا نیا مکروہ فعلقرار دیا۔

 

ویڈیو کے آغاز میں،فلسطینی قیدیوں کو سدے تیمان جیل میں زمین پر، بندھے ہوئے اور آنکھیں ڈھانپے ہوئےدکھایا گیا ہے۔ اچانک یونٹ 100 سے ریزرو سپاہیوں کا ایک گروپ نمودار ہوتا ہے جو ایکقیدی کو ایک طرف لے جاتا ہے۔ وہ نگرانی کرنے والے کیمروں سے باخبر دکھائی دیتے ہیںاور بہ ظاہر ڈھال کا استعمال کرکے اپنے اعمال کو چھپانے کی کوشش کرتے تھے۔

 

اس جرم کے موقعےپر قابض فوجیوں نے اپنے چہرے چھپانے کی کوشش کی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ جو کچھکر رہے ہیں وہ شرمناک اور انسانی فطرت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

 

انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والے کارکنوں نے اس مکروہ جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمیعدالت میں فلسطینی قیدیوں پر جنسی جرائم کے ایک ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پرپوسٹ کردہ اس جرم کی ویڈیو کو صہیونی ریاست نے اپنی بدنامی کے خوف سے حذف کر دیا مگربہت سے پلیٹ فارمز پر وہ ویڈیو موجود ہے جسے صہیونی وحشی درندوں کی وحشت اوردرندگی کے ایک ثبوت کے طو رپر پیش کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی