دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

طوفان الاقصیٰ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کواجار کیا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طوفان الاقصیٰ کی جاری جنگ نے پوری قوت، عزم اور بہادری کے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کوعالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں 39 ملین ٹن ملبہ جمع

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام ’یو این ای پی‘ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں 39 ملین ٹن ملبہ پڑا ہے۔

فلسطینیوں پر قحط اور نسل کشی کی صہیونی جارحیت بند کرائی جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم پردہشت گرد صہیونی نازی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی اورقحط کی جنگ روکنے اور فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے میں ملوث صہیونی مجرموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزاحمت نے صیہونی جنگی کونسل کو توڑ ڈالا: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ القسام بریگیڈز کی قیادت میں مزاحمت نے صہیونی جنگی کونسل کو ختم کر دیا جو آٹھ ماہ قبل مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

قابض فوج کا جون میں اب تک 19 افسران اور فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں ماہ جون کے آغاز سے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر لڑائیوں کے دوران قابض فوج کے 19 افسران اور فوجی مارے گئے۔

جارحیت کے آغاز سے اب تک 37347 شہید ہوچکے

فلسطین وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 255 ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 10 شہید اور 73 زخمی ہوئے۔

بمباری نے غزہ کو زمین پر جہنم بنا دیا:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری نے محصور پٹی کو زمین پر جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔

غزہ کی 61 ٪ آبادی جنگ میں کم از کم ایک یا زیادہ اشخاص سے محروم ہوگئی

فلسطینی مرکز برائے سیاسی اور سروے کی تحقیق کے ذریعہ منعقدہ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تقریبا 0 8 فی صد آبادی اپنے کسی ایک عزیز کو کھو چکی ہے یا زخمی ہونے کی صورت میں متاثر ہے۔

قوم کے دکھ اور خوشی میں برابرشریک ہیں، عالم اسلام مدد کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت فلسطینی قوم کے دکھ اورصدمے، تکلیف اور سکون ہرحال میں ساتھ ہے۔ حماس نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر فلسطینی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ حماس نے فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جماعت قوم کے دکھ اور سوکھ میں برابر شریک رہے گی۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 41 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔