قابض اسرائیلی فوج کیطرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں ماہ جون کے آغاز سےغزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر لڑائیوں کے دوران قابض فوج کے 19افسران اور فوجی مارے گئے۔
اعداد و شمار سے پتہچلتا ہے کہ یکم جون سے 5 جون کے درمیان فلسطین-لبنان کی سرحد پر واقع حرفیش میںقابض فوجیوں کے ایک فوجی اجتماع پر حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں ایکاسرائیلی فوجی مارا گیا تھا۔
اس نے بتایا کہ 2 جون سے6 جون کے درمیان غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک”اسرائیلی” فوجی مارا گیا۔
قابض فوج کے "الیماماسپیشل” یونٹ کا ایک افسر مارا گیا جب قابض فوج کی طرف سے نصیرات مہاجر کیمپاور غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری میں امریکی مدد سے آپریشن کیا گیا جس میں چارجنگی قیدیوں کی بازیابی کا اعلان کیا گیا۔
قابض فوج کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 4 اور 10 جون کے درمیان فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سےوسطی رفح میں ایک عمارت میں گھات لگا کر 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔