دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں 3359 اجتماعی قتل عام، 47925 شہید اور لاپتہ افراد

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی پر "اسرائیلی" قابض فوج کے ذریعے چھیڑی جانے والی نسل کشی کی جنگ کے اہم ترین اعدادوشمار پر ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔

قابض کا یورپی ہسپتال خالی کرنے کا حکم،نیا انسانی المیہ رونما ہوگا

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج غزہ کی پٹی کے یورپی ہسپتال اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں سینکڑوں طبی ٹیموں کو ہسپتال سے باہر نکلنے اور ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کرنے کے احکامات اور نقشے جاری کر کے ایک تاریخی جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا خان یونس سے اڑھائی فلسطینیوں کی دوبارہ بے دخلی کا حکم

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج 250000 فلسطینی شہریوں کو وسطی غزہ کے خان یونس شہر سے دوبارہ نقل مکانی پر مجبور کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

غزہ کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل،امریکہ نہیں فلسطینی عوام کریں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کے حوالے سے اسرائیلی اور امریکی سازشوں کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ یا اسرائیلی ریاست نہیں بلکہ فلسطینی عوام کریں گے۔

اسرائیلی حکومت کا غزہ جنگ کا آخری مرحلے شروع کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے پیر کی شام ایک فیصلہ جاری کیا جس میں غزہ کی پٹی پر جنگ کے آخری مرحلے میں اس ماہ کے آخر تک منتقلی کی منظوری دی گئی۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 37900 تک پہنچ گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 شہید اور 91 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے استعفے دینے کا نیا ریکارڈ قائم،ایک سال میں 800 استعفے

عبرانی میڈیا نے پیر کے روز کہا ہے کہ "کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے کے 800 سے زائد افسران نے اس سال اپنے استعفے جمع کرائے ہیں۔ یہ تعداد ایک سال میں فوج سے سبکدوشی کے لیے استعفوں کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

انصار اللہ کا امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے 4 بحری جہازوں پر حملے

یمنی انصار اللہ گروپ نے پیر کے روز امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے 4 بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے 4 مخصوص فوجی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔

ہمیں دوران حراست اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا:ڈاکٹرمحمد ابو سلمیہ

غزہ کےالشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے صہیونی ریاست کی جیلوں میں کئی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران حراست قیدیوں کو بدترین اذیتوں کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں کئی قیدی شہید ہوگئے ہیں۔

ٓکسیجن ختم، غزہ میں ہسپتال 48 گھنٹے بعد بند ہوجائیں گے:وزارت صحت

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نےخبردار کیا ہے کہ "مجرمانہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں درکار ایندھن کی کمی کے نتیجے میں پوری پٹی میں باقی ہسپتال اور آکسیجن اسٹیشن 48 گھنٹوں کے اندر کام کرنا بند کر دیں گے"۔