دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

بندھے ہاتھ پیروں کے ساتھ زیر حراست چار فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے کرم ابو سالم کراسنگ کے قریب اسرائیلی قابض فوج سے چار فلسطینیوں کو رہائی کے فوراً بعد انہیں شہید کیے جانے کے جرم کی تفصیلات کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے ایک کی لاش گذشتہ روز برآمد ہوئی تھی۔ فلسطینیوں نے اس گھناؤنے جرم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اس جرم میں ملوث صہیونی دشمن کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ میں وزارت محنت کے انڈر سیکرٹری شہید

کل اتوارکو صہیونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت محنت کے انڈر سیکریٹری انجینیر ایہاب ربحی الغصین "ابو عبدالرحمن" کو شہید کر دیا۔

غزہ میں ہربچہ آٹھ سےدس گھنٹے بھوکا پیاسا رہتا ہے:اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں بچے روزانہ 6 سے 8 گھنٹے پانی اور خوراک لانے میں صرف کرتے ہیں، اکثر بھاری وزن اٹھاتے ہیں اور لمبا سفر طے کرتے ہیں۔ اس طرح بچے آٹھ سے دس گھنٹے بھوکے پیاسے رہتے ہیں۔

رفح سے ہاتھ پاؤں باندھ کرشہید کیے گئے تین فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

اتوار کے روز فلسطینی ہلال احمر کے طبی عملے نے تین فلسطینی شہداء کی لاشیں رفح شہر کے مشرق میں برآمد کیں۔ ان تینوں کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتاری کے بعد تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔ ان کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور ان کے جسم پر تشدد اور گولیوں کے نشانات تھے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری، مزید 55 شہری شہید

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے، جن میں 55 شہری شہید اور 123 زخمی ہوئے۔

لندن میں ہزاروں افراد کا غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کےلیے مظاہرہ

برطانوی دارالکحومت لندن میں گذشتہ روز غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کےخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

غزہ میں تازہ قتل عام، اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 16 شہری شہید

غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں ایک اسکول میں پناہ لینے والے شہریوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 16 شہری شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

غزہ پراسرائیلی بربریت، مزید 29 شہری شہید، 100 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید اور 100 زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی پر دو اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 صحافی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ اور غزہ سٹی پر 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو اسرائیلی حملوں میں پانچ صحافی شہید ہو گئے۔

فلسطین کے جمہوری محاذ کے سربراہ کی دوحہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

فلسطین کے جمہوی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل فہد سلیمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔