سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں ہربچہ آٹھ سےدس گھنٹے بھوکا پیاسا رہتا ہے:اونروا

پیر 8-جولائی-2024

فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہےکہ غزہکی پٹی میں بچے روزانہ 6 سے 8 گھنٹے پانی اور خوراک لانے میں صرف کرتے ہیں، اکثربھاری وزن اٹھاتے ہیں اور لمبا سفر طے کرتے ہیں۔ اس طرح بچے آٹھ سے دس گھنٹےبھوکے پیاسے  رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسینے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں غزہ کی پٹی کی صورت حال کےبارے میں مزید کہا کہ”غزہ کی پٹی میں سیوریج کی سہولیات اور انفراسٹرکچر شدیدخطرے میں ہیں، جس سے ہزاروں خاندان نہانے کے لیے سمندری پانی پر انحصار کرنے پرمجبور ہیں‘۔

غزہ کے بچوں کے مصائب کوبیان کرتے ہوئے UNRWA نے کہا کہ وہ "پانی اور خوراک لانے میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹےصرف کرتے ہیں۔اکثر بھاری وزن اٹھا کر لمبی دوری پر چلتے ہیں۔”

اقوام متحدہ کی ریلیفایجنسی نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کے مطالبت کا اعادہ کیا۔

UNRWA نے غزہ میں فوریجنگ بندی کے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی