دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی جارحیت،غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں 60 فیصد کمی

فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں کے نیٹ ورک نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فاشسٹ نازی ریاست کی ننگی جارحیت میں اضافے اور داخلی راستوں پر قابض فوج کی طرف سے عاید کی گئی پابندیوں کی وجہ سے جنگ سے تباہ حال علاقے میں امدادی سامان لانے ٹرکوں کی تعداد میں ساٹھ فی صد کمی آئی ہے۔

بھارت:اہم شخصیات کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ

بھارت کی اہم اور سرکردہ شخصیات کے ایک گروپ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی غاصب ریاست کو ہتھیار بھیجنا بند کریں۔

غزہ پر صہیونی جارحیت اور نسل کی جنگ کے 300 دن مکمل، قتل عام جاری

صیہونی قابض افواج کی غزہ کی پٹی پر مسلسل جارحیت 300ویں روز میں جاری ہے۔ غزہ کی 95فی صد بے گھر آبادی کے خلاف تازہ جنگی جرائم کیےگئے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینیوں شہید کردیا گیا۔

’اسرائیل فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور انہیں جبری لاپتا کرنے میں ملوث ہے‘

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو "من مانی اور جبری لاپتا کیے جانے کے ساتھ بدترین تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کا نامہ نگار اور فوٹوگرافر شہید

فلسطینی صحافی اور غزہ الجزیرہ کے نامہ نگار اسماعیل الغول اور ان کے کیمرہ مین رامی الریفی بدھ کی شام ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ دنوں کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکے شہید رہ نما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کے غزہ میں تباہ شدہ گھر کے اطراف میں لوگوں سے ان کا رد عمل ریکارڈ کررہے تھے۔

اسماعیل ہنیہ کا ایرانی صدر کے ساتھ غزہ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کے دوران غزہ پر اسرائیلی دشمن کی جارحیت سے متعلق تازہ ترین سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا 298 واں دن

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں مسلسل 298 ویں روز بھی معصوم فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان وحشیانہ جرائم میں مزید درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت نے غزہ کو پولیوزدہ علاقہ قرار دیا

فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے غزہ کی پٹی کو پولیو کی وبا کے علاقے کے طور پر درجہ بندی کر دیا گیا ہے۔ کئی برسوں کے بعد غزہ میں بڑی تعداد میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو پولیو زدہ قرار دیا گیا ہے۔

غزہ میں زرعی فارمز بحالی پروگرام، چار سو ایکڑ رقبے پر فصلوں کی کاشت

اردن میں قائم عرب سوسائٹی فار دی کنزرویشن آف نیچر نے کہا ہےکہ اس نے غزہ کے کسانوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کی زرعی اراضی کی تقریباً 400 دونم (ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے برابر ہے) رقبے پر پھیلے فارمز کی بحالی اور ان پر کاشت کاری کے لیے پنیری لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

رفح میں اسرائیلی بمباری، کینیڈا واٹر ٹینک تباہ، شہرمیں پانی کا بحران

جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میونسپلٹی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے پانی کے اہم ٹینک کو تباہ کرنے سے شہر میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔بلدیہ کا کہنا ہےکہ اس کے پاس تباہ شدہ ٹینک کو بحال کرنے کے لیے وسائل نہیں اور نہ وہ فوری طور پر اس کا متبادل فراہم کرسکتے ہیں۔