پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کا نامہ نگار اور فوٹوگرافر شہید

بدھ 31-جولائی-2024

فلسطینی صحافیاور غزہ الجزیرہ کے نامہ نگار اسماعیل الغول اور ان کے کیمرہ مین رامی الریفی بدھکی شام ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ دنوں کو اس وقت شہید کیا گیا جب  وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبےکےشہید رہ نما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کے غزہ میں تباہ شدہ گھر کے اطرافمیں لوگوں سے ان کا رد عمل ریکارڈ کررہے تھے۔

ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں شہید رہنما اسماعیل ھنیہ کے تباہ شدہ مکان سے ملحقہ مکان کی چھت پر بمباری کی۔ اس دورانصحافیوں کی ایک بڑی تعدادو وہاں موجود تھی،جنہیں مجبوراً پیچھے ہٹنا پڑا۔ قابض فوج نے حملہ کیا۔ فورسز نے ایک بار پھر ان کیگاڑی کو براہ راست اور جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صحافی الغول اور فوٹوگرافرکو شہید کردیا۔

صحافی انس الشریفنے تصدیق کی کہ قابض فوج کے طیاروں نے صحافی اسماعیل الغول اور الجزیرہ کےفوٹوگرافر رامی الریفی پر براہ راست بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان دونوں جامشہادت نوش کرگئے۔

مختصر لنک:

کاپی