دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت، مزید 53 فلسطینی شہید

فلسطینی شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری اور قتل عام کے نتیجے میں اتوار کی صبح سے لے کر اب تک 53 شہری شہید ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی اور لاپتا ہیں۔

عسقلان پر راکٹ حملے غزہ میں مزاحمت کی طرف سے پیغام ہے: تجزیہ نگار

فلسطین کے عسکری اور تزویراتی امور کے ماہر میجر جنرل محمد الصمادی نے کہا ہے کہ مقبوضہ عسقلان شہر اور غزہ کی پٹی کے اطراف کی بستیوں پر مزاحمتی راکٹ حملے اسرائیلی قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے عسکری اور سیاسی پیغام کی نمائندگی کرتے ہیں۔

غزہ میں خون کی ہولی جاری، مزید 33 فلسطینی شہید، 118 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض ریاست نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید اور 118 زخمی ہوئے۔

قابض ریاست کے عقوبت خانوں میں 9900 فلسطینی ناگفتہ حالات میں قید

انسانی حقوق کی تنظیموں نےبتایا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً 10000 ہوچکی ہے اور گرفتاری کی جاری مہم کے ساتھ تشدد اور شدید مار پیٹ بھی کی جا رہی ہے۔

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کی جنگ 303 ویں روز میں جاری مزید کئی شہید

صیہونی قابض افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت مسلسل 303ویں روز داخل ہوگئی ہے۔ قابض فوج نے اج اتوار کو علی الصبح غزہ میں کئی مقامات پر تازہ بمباری اور وحشیانہ حملے کیے۔

عالمی برادری اسرائیلی غاصب ریاست کے جرائم پر اسے کہٹرے میں لائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے مسلسل جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے اور اس کی ہولناک خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اسے کٹہرے میں لائے۔

غزہ:بے گھرفلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری میں 17 شہید،60 زخمی

غزہ شہر میں بے گھر لوگوں کے گھروں پر صیہونی قابض افواج نے تازہ بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 17 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔

دنیا بھر کے حریت پسند عوام غزہ اور اسیران کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے

ہفتے کے روز دُنیا کے آزادی پسند عوام نے "غزہ اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں عالم گیر احتجاج کی اپیل پر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ان مظاہروں میں دنیا کے لاکھوں شہریوں نےسیکڑوں شہروں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت نعرے لگائے اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری بربریت اور نسل کشی کی جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کی پٹی میں تین نئے قتل عام میں 31 فلسطینی شہید، 62 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 تازہ قتل عام کیے جن میں مزید درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

قائدین اور سپاہ کے درمیان خلد بریں تک پہنچنے کا مقابلہ جاری ہے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے مسلسل 301 ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں در اندازی کے مرتکب صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔