پنج شنبه 28/نوامبر/2024

قائدین اور سپاہ کے درمیان خلد بریں تک پہنچنے کا مقابلہ جاری ہے: القسام

ہفتہ 3-اگست-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے مسلسل 301 ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں در اندازی کے مرتکب صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انکارروائیوں کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں فوجی افسر اور جوان ہلاک ہو چکے ہیں۔ سینکڑوںگاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ ہزاروں صہیونیوں کو زخمی کیا گیا۔

القسام بریگیڈز کے عسکری میڈیا سیل نے ان شدید جھڑپوں کے بارے میں متعدد عسکری اعلامیے جاری کیے جن کے مطابق فلسطینی مجاہدین دشمن کی افواج کے ساتھ دھماکہ خیز آلات اور ٹینک شکن اور اینٹی پرسنل میزائلوںکا استعمال کرتے ہوئے مقابلہ کر رہے ہیں۔ راکٹوں اور مارٹر گولوں کے ساتھ دشمن کے مراکزکو تباہ کیا جا رہا ہے۔


القسام نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک تصویر شائع کی جس میں دو شہید رہ نما اسماعیل ہنیہ اور الشیخصالح العاروری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

تصویر کے ذریعےالقسام نے پیغام بھیجا کہ ہمارے شہید قائدین:  ہم اپنے قائدین کو اپنے سپاہیوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ ہم اپنے سپاہیوں سے پہلے اپنےقائدین کو خلد بریں کی طرف بھیج رہے ہیں۔‘‘

القسام بریگیڈزنے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے 10 114 ایم ایم "رجوم” راکٹوںسے سے صہیونی فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی