جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

انٹرنیٹ سروس کی بندش غزہ میں جرائم چھپانے کا اسرائیلی حربہ:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کرنے کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اور مظالم ہوسکتے ہیں۔

مہاتیر محمد کا ہنیہ کوفون، فلسطینی تحریک آزادی کی مکمل حمایت

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

جنرل اسمبلی:غزہ میں جنگ بندی کےلیے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری 22 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ صہیونی جارحیت تیز ہونے کے دوران اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اردن کی طرف سے پیش کی گئی عرب قرارداد کے مسودے کی منظوری دے دی۔ اس قرار داد میں غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ھنیہ کا مصری انٹیلی جنس سے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل سے فون پر رابطہ کیا، جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس نے جنگ کے لیے ہسپتالوں کے استعمال کا اسرائیلی الزام مسترد کردیا

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز حماس پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اس طرح حماس فلسطینی علاقے اور اس کے اطراف میں جنگ بڑھ رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اموات کی تعداد حقیقی ہے: یو این

اقوام متحدہ نے کل جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ شہداء کی تعداد نے پچھلے تنازعات میں ان کی معتبریت کو ثابت کیا ہے، جب واشنگٹن کی جانب سے موجودہ اسرائیلی جارحیت کے نتائج میں ہونے والی اموات پر شک ظاہر کیا گیا تھا۔

شیخ الازہر کا غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر کےسربراہ الشیخ احمد الطیب نے عرب اور اسلامی دنیا کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری طور پر متحد ہو جائیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اندھی دہشت گردی قرار دیا۔

اسرائیلی بمباری، غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز منقطع

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جمعے کو غزہ کی پٹی میں مواصلات اور زیادہ تر انٹرنیٹ منقطع کر دیے۔

غزہ: اسرائیلی بربریت، یرموک اسکوائر 120 شہید، 260 زخمی اور 300 لاپتہ

فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے جمعرات کو بتایا ہے کہ شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے نے غزہ کے یرموک اسکوائر سے اب تک 120 شہداء کی لاشیں اور تقریباً 260 زخمیوں کونکالا ہے۔

غزہ قتل وغارت گری کا بازار گرم رہا توپورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اور غزہ کے عوام کے خلاف جارحیت، قتل و غارت اور تباہی کا جاری رہنا پورے خطے کو قابو سے باہر کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری کشیدگی پھیلنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔