چهارشنبه 15/ژانویه/2025

حماس نے جنگ کے لیے ہسپتالوں کے استعمال کا اسرائیلی الزام مسترد کردیا

ہفتہ 28-اکتوبر-2023

 

اسرائیلی فوج نےجمعہ کے روز حماس پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیےاستعمال کر رہی ہے۔ اس طرح حماس فلسطینی علاقے اور اس کے اطراف میں جنگ بڑھ رہیہے۔

 

دوسری طرف اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ غزہ میں کام کرنے والیاقوام متحدہ کی اہم ایجنسی نے کہا کہ اس کے پاس پہلے سے ہی امداد کا رخ موڑنے سےروکنے کا طریقہ کار موجود تھا۔

 

اسرائیلی فوجیترجمان ہگاری نے کہا غزہ میں حماس ہسپتالوں سے جنگ چھیڑ رہی ہے۔ انہوں نے صحافیوںکو بتایا کہ یہ گروپ اپنی کارروائیوں میں مدد کے لیے ہسپتالوں میں ذخیرہ شدہ ایندھنبھی استعمال کر رہا ہے۔ ہگاری نے اس حوالے سے خاص طور پر الشفا ہسپتال کی نشاندہیکی جو غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، جہاں سے حماس کے عسکریت پسند کام کر رہے تھے۔ہگاری نے کہا شفا اور دیگر ہسپتالوں میں دہشت گرد آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں۔

 

حماس کے سیاسی بیوروکے ایک سینئر رکن عزت الرشق نے اسرائیلی فوج کے الزامات پر فوری جواب دیا اور انالزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ عزت رشق نے کہا دشمن فوج کے ترجمان نے جو کچھکہا اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان الزامات کے ذریعہ دشمن ہمارے لوگوں کے خلاف ایکنئے قتل عام کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

 

قبل ازیں فلسطینیپناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اسرائیل کے اس الزام کی تردید کردیتھی کہ امداد کا رخ موڑا جا رہا ہے۔ لازارینی نے کہا کہ ہمارے پاس نگرانی کا ٹھوسطریقہ کار ہے، انروا کسی بھی انسانی امداد کو غلط ہاتھوں جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

 

مختصر لنک:

کاپی