شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر سمیت اس اراضی پر قبضہ کر لیا اور اسے 1440 مکانات پر مشتمل بستی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غزہ میں نسل کشی کے خلاف ہالینڈ کےدفترخارجہ کے سامنے دھرنا

جمعرات کو ہالینڈ میں سول سروس کے ملازمین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کو مسترد کرنے اور ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے دھرنا دیا۔

رفیدہ قتل عام امریکی مدد سے جاری نسل کشی کے جرائم کا تسلسل ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ کے ایک سال کے دوران قابض فوج کے جرائم کی توسیع ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت، مزید 55 فلسطینی شہید،166 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں پانچ فلسطینی خاندانوں کا قتل عام کیا۔

اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، شیرون کی طرح نیتن یاھو بھی بھاگےگا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ ’طوفان الاقصیٰ‘ نے مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کے مذموم صہیونی منصوبے کوناکام بنایا اور اس کے مکروہ عزائم کے سامنے بند باندھا۔ صیہونی وجود کو الجھا دیا۔ ہماری عوام میں مزاحمت کی روح بحال کی جس نےدشمن کو گھیرے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے صہیونی دشمن کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

شمالی غزہ کو نسلی تطہیر کی سب سے بڑی کارروائی کا سامنا

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کو اسرائیلی دشمن ریاست کی طرف سے نسلی تطہیر کے سب سے بڑے عمل کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ پانچ دنوں کے دوران قابض فوج کی جارحیت نے خطرناک جہت اختیار کر لی ہے اور اب تک قتل و غارت، محاصروں اور جبری نقل مکانی میں توسیع کی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف ایک سال سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی کے جرم میں لاکھوں باشندوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

غزہ: دیر البلح میں نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام،26 شہید

قابض صہیونی فوج نے آج جمعرات کوغزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں تازہ قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم26 معصوم فلسطینی شہید اور 92 زخمی ہوگئے ہیں۔

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

غزہ میں شہری دفاع سے متعلق ادارے نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ میں پناہ لیے ہوئے 17 بے گھر فلسطینیوں کو بمباری کر کے شہید کر دیا ہے۔ بمباری کا یہ وحشیانہ واقعہ غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں پیش آیا ہے۔

مراکش کی جامعات کے ہزاروں طلباء کا غزہ اور لبنان کی حمایت میں احتجاج

مراکش کی متعدد یونیورسٹیوں میں بدھ کے روز ہزاروں طلباء نے غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سےچا لاکھ افراد پھنس کر رہ گئے:لازارینی

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں بدھ کی رات ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔