سه شنبه 03/دسامبر/2024

رفیدہ قتل عام امریکی مدد سے جاری نسل کشی کے جرائم کا تسلسل ہے: حماس

جمعرات 10-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر فلسطینیوں کا وحشیانہقتل عام غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ کے ایک سال کے دوران قابض فوج کےجرائم کی توسیع ہے۔

 

حماس نے ایک جمعراتکو ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ قابض فوج نے رفیدہ سکول میں "گھناؤنا قتلعام” کیا ہے جو وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں ہزاروں بے گھر لوگوں سےبھرا ہوا تھا۔ یہ قتل عام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شمالی غزہ کی پٹی پر قابضفاشسٹ دشمن اپنا تسلط قایم کرنے کے لیےمسلسل قتل وغارت گری کا مرتکب ہو رہا ہے۔

 

حماس نے زور دیاکہ رفح اور شمالی غزہ کی پٹی بالخصوص جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عاماور جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ یہ فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ کے حصےکے طور پر امریکی کور کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

 

خیال رہے کہ آججمعرات کو قابض صہیونی فوج نے دیر البلح میں نہتے فلسطینیوں پر مشتمل ایک سکول پربمباری کی جس کے نتیجے میں 30فلسطینی شہید اور 90 سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

حماس نے بیان میںکہا ہے کہ ’’یہ وحشیانہ قتل عام ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیلی ریاستکے جرائم کی توسیع ہے۔ نسل کشی کے پورے ایک سال کے دوران صہیونی فوج امریکی مدد سےفلسطینیوں کا مسلسل اجتماعی قتل عام کررہی ہے۔

 

حماس نے اس قتلعام میں عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے تمام اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کیسلامتی کونسل کے شرمناک کردار بے حسی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

مختصر لنک:

کاپی