جمعه 02/می/2025

غرب اردن

چاقوحملے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکی کو گولی مار دی

پیر کی شام ایک فلسطینی لڑکی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں اس پر گولی چلا کر زخمی کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا لڑکی نے "عتصیون" یہودی بستی چوراہے کے قریب چاقو سے حملہ کیا تھا۔

الخلیل میں یہودی آباد کاروں کا حملہ، قلندیہ سے ایک نوجوان گرفتار

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کئے جب کہ قابض فوج نے قلندیہ چوکی کےقریب ایک فلسطینیی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔

گذشتہ ہفتے258 مزاحمتی کارروائیوں میں تین یہودی آباد کار جھنم واصل

گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں، جن میں 3 آباد کار ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیل نےبیت المقدس کے قریب نئی سڑکوں کی تعمیر ی منظوری دے دی

کل جمعرات کو صیہونی شہری انتظامیہ کی سپریم پلاننگ کونسل میں سڑکوں کی ذیلی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کے گردونواح میں آبادکاری کی سڑکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی۔

یہودی آباد کاری جلوس میں شریک وزراء کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

فلسطینی ایسوسی ایشن فار ہیومن رائٹس (گواہ) نے زور دے کر کہا ہے کہ "اویتار" بستی کے قریب آباد کاری کی حمایت میں مارچ میں اسرائیلی وزراء کی شرکت بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے انفرادی مجرمانہ ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر ڈالنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

اسرائیلی بربریت، غرب اردن میں مزید دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی کے قریب ایک فوجی چوکی پردو فلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا۔

وادی اردن میں مزاحمتی کارروائی میں زخمی تیسری یہودی خاتون ہلاک

قابض صہیونی طبی ذرائع نے وادی اردن میں گذشتہ جمعے کو فائرنگ کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی یہودی آباد کار خاتون کی موت کا اعلان کیا، جس سے اس آپریشن سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔

جبل ابوصبیح، مسجداقصیٰ پر دھارے جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف: ابومرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ آباد کاروں کا اویتار نامی غیر قانونی بستی کی طرف مارچ، اس دوران مسجد اقصیٰ اور نابلس میں جبل ابو صبیح پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری کشیدگی میں جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کل اتوار کو دو فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔اتوار کی شام رام اللہ میں قابض فوج نے ایک چوکی پر ایک جنازے پر حملہ کیا، اور مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں بھی حملے کیے تھے۔

’اویتار‘بستی کی دوبارہ آباد کاری کے لیےیہودیوں کی ریلی، وزراءبھی شریک

کل اتوار کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں سرگرم تنظیموں نے غرب اردن میں خالی کی گئی ’اویتار‘ یہودی کالونی کی دوبارہ بحالی اور اس کی آباد کاری کے لیے ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاجی ریلی میں 27 وزراء اور کنیسٹ کے اراکین نے بھی شرکت کریں گے۔