قابض اسرائیلی فوجکی فائرنگ سے کل اتوار کو دو فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔اتوار کی شام رام اللہ میںقابض فوج نے ایک چوکی پر ایک جنازے پر حملہ کیا، اور مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلممیں بھی حملے کیے تھے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ راس کرکر کے قریب "عین ایوب” کے علاقے میں شروع ہونے والیجھڑپوں کے دوران دو بچے زخمی ہوئے۔ ان کیعمر سترہ سال تھی۔ دونوں کے پاؤں میں گولیاں ماری گئیں۔
اس کے علاوہ قابضفوج نے یروشلم میں باب الاسباط کے علاقے میں اسامہ الرجبی کے جنازے پر حملہ کیا۔
قابض فوج نے یروشلمکے دو نوجوانوں عادل اسامہ الرجبی اور صبحی مصباح الرجبی کو باب الاسباط کے علاقےسے گرفتار کیا اور اسی علاقے سے احمد رکن نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
قابض فوج نےمقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر گھر میں نظربندی، مسجد اقصیٰسے بے دخل کرنے کے ساتھ اس پرمالی جرمانہ کیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے بیت المقدس محمد الحشمون کو 4 دن تک گھر میں نظربند رکھا اور500 شیکل کی مالی ضمانت کے ساتھ 18 دن تک مسجد اقصیٰ سے دور رکھا اور انہیں انٹرنیٹاستعمال کرنے سے ایک مہینے تک روک دیا۔