اسرائیلی فوجیوںنے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی کے قریب ایک فوجی چوکی پردوفلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا۔
یہ واقعہ نابلس کے شمالمیں دیر الحطب کے مقام پر پیش آیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق الون موریہ یہودی بستی کے بائی پاس روڈ پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلیفوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دو فلسطینی شہید اور ایک زخی ہوگیا۔
اسرائیلی وزیردفاع گیلنٹ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’دونوں فلسطینی مسلح تھے اورانھوں نےفوجی چوکی پرفائرنگ کی تھی لیکن فوجیوں کے کامیاب آپریشن نے اسرائیلی شہریوں کےخلاف حملے کو روک دیا ہے‘‘۔
قبل ازیں اسرائیلیفوج نے کہا تھا کہ اس کے فوجیوں نے دو مسلح افراد کو جان سے ماردیا ہے۔
ادھر فلسطینیوزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے دوفلسطینیوں کی شناخت سعودعبداللہ سعود الطیطی اور محمد غازی محمد ابو زراع کے نامسے کی گئی ہے۔