فلسطین کےمقبوضہمغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نےفلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کئے جب کہ قابض فوج نے قلندیہ چوکی کےقریب ایکفلسطینیی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
ہفتے کے روزیہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یتا میں ایک نیا حملہ کیاجب کہ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی کے قریب سے ایکفلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا۔
آباد کاروں نے الخلیلکے جنوب میں مسافر یطہ میں الحمرoاور الخروبہ کے علاقوں میں زمینداروں اور چرواہوں پر حملہ کیا۔
دریں اثناء قابضفوج نے قلندیہ چوکی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا، جس نے دعویٰ کیاکہ اس کے پاس چاقو تھا۔ اس کارروائی کے دوران فوجی چوکی کو بند کردیا گیا اور پیدلچلنےوالے افراد گھنٹوں چوکی پر پھنسےرہے۔
قابض فوج نے یروشلممیں باب الخلیل کے علاقے سے لوہے کی رکاوٹیں ہٹا دیں جبکہ جنین کے جنوب مغرب میںکئی دیہات پر چھاپے مارے۔
قبل ازیں قابضفوج نے یعبد قصبے سے تین شہریوں علاء یوسف اور جہاد ابوبکر کو اس وقت گرفتار کیاجب وہ نابلس کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔ نوجوان عبود ابوبکرکو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نابلس کے قریب سے گزر رہا تھا۔