چهارشنبه 30/آوریل/2025

عزت الرشق

بے حس دنیا غزہ میں قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے:عزت الرشرق

اسلامی تحریک مزاحت ’حماس‘کے رہ نما عزت الرشق نے کہا ہے کہ ہمیں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے امریکی ہتھیاروں، بین الاقوامی بے بسی اور بے حسی وردیر البلح میں شہدا الاقصیٰ ہسپتال میں بے گھر ہونے والوں کے خیموں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ایک نئے ہولوکاسٹ کا سامنا ہے۔

حماس کی قیادت کوغزہ سے نکالنا اسرائیلی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ سے جماعت یا اس کے رہنماؤں کو نکالنا اسرائیلی ریاست کا جھوٹا خواب اور فریب ہے جو پورا نہیں ہو گا"۔

فلسطینی صحافی تحریک آزادی کے لیے دل کی دھڑکن ہیں:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے فلسطینی صحافیوں کے نام یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’ہم فلسطین کے صحافی بھائیوں اور صحافتی برادری کے لیے اپنے مخلصانہ سلام، تحسین، فخر اورعزت کا اظہار کرتے ہیں۔

لبنان کے خلاف جارحیت مزاحمت کے حوصلے پست نہیں کرسکتا:الرشق

اسلامی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے برادر لبنانی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی تجدید اور تسلسل اور ریڈیو مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کے مظلوم فلسطینیوں کےخلاف جاری صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے تسلسل میں لبنان میں نہتے شہریوں کو مواصلاتی آلات میں تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا۔

نیتن یاہو معاہدے میں رکاوٹ، حماس کا کوئی نیا مطالبہ نہیں:الرشق

اسلامی تحرک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سینیر رکن عزت الرشق نےکہا ہے اگر قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ نہ ڈالا گیا تواسرائیلی قیدیوں کو رہائی نصیب نہیں ہوگی۔

امریکہ کی دی گئی گولی ہی امریکی کارکن کے قتل کا موجب بنی:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی خاتون رضا کار عائشہ نور کا قتل اس اسلحے سے کیا گیا جو فلسطینیوں کے قتل کے لیے امریکہ نے صہیونی فوج کو فراہم کیا ہے۔

جھوٹا نیتن یاھو اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کا ذمہ دار ہے:عزت الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن عزت الرشق نے زور دے کر کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کے بیانات ایک مایوس کن گفتگو ہے جس میں وہ ایک خیالی فتح کی تلاش میں ہے۔ وہ اپنے جھوٹ کو اسرائیلیوں کے سامنے بیچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ نیتن یاھو ہمارے عوام کے خلاف نازی جنگ کے گیارہ ماہ بعد بھی نیتن یاھو بری طرح ناکام ہوچکا۔ جنگی مجرم صہیونی اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکہ اور صہیونی حکومت ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس جنگی قیدی بنائےگئے اسرائیلیوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری امریکی انتظامیہ اور قابض ریاست کی نام نہا انتہا پسند حکومت پر عاید ہوتی ہے۔

غزہ میں پولیومراکز کے حوالے سےنیتن یاھو کا دعویٰ جھوٹ ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے مخصوص جگہیں مختص کرنے کی بات ایک نئی ہیرا پھیری اور کھلا جھوٹ ہے۔اس کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور منظم قتل کی جنگ کو آگے بڑھانا ہے۔

حماس کا وفد قاہرہ سے واپس، دو جولائی کےفارمولے پرعمل درآمد پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا وفد تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اتوار کی شام مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے واپس قطر روانہ ہوگیا۔ اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کو آگے بڑھانا تھا۔