پنج شنبه 12/دسامبر/2024

بے حس دنیا غزہ میں قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے:عزت الرشرق

پیر 14-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحت ’حماس‘کے رہ نما عزت الرشق نے کہا ہے کہ ہمیں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سےامریکی ہتھیاروں، بین الاقوامی بے بسی اور بے حسی وردیر البلح میں شہدا الاقصیٰ ہسپتالمیں بے گھر ہونے والوں کے خیموں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ایک نئے ہولوکاسٹ کا سامناہے۔

 

الرشق کی طرف سے حماسکی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیانات میں مزید کہا ہے کہ "قابض ریاستبچوں، خواتین اور بوڑھوں کو خیموں اور پناہ گاہوں میں جلا رہی ہے، کیا اس نسل کشی پرسب سے زیادہ بین الاقوامی کارروائی کا کوئی مستحق ہے؟یہ ظلم ایک سال سے جاری ہے۔

 

ایک نیا نازیہولوکاسٹ جسے صہیونی فوج نے امریکی ہتھیاروں، حمایت اور بین الاقوامی بے حسی کے دورانانجام دیا ہے اس میں وسطی غزہ کے دیرالبلاح میں الاقصیٰ شہداء ہسپتال میں بے گھر ہونے والوں کے خیموں پر بمباری ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم یقین کے ساتھ جانتے ہیں کہ عالمی برادری حرکت میں نہیں آئے گی۔ صہیونیوجود اپنے جرائم کی سزا سے بچ رہا ہے لیکن ہم اپنی قوم کے لوگوں کو پکارتے رہیںگے۔ ہم عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی استعداد میں حتیٰ الامکان کوششکریں۔

 

حماس رہ نما نےعرب اور مسلمان اقوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ "اہم بات یہ ہے کہ آپ منظر نامے کے عادی نہبنیں، اپنے بھائیوں کے خلاف قتل عام کے عادی نہ بنیں اور دشمن کو یہ سوچنے نہ دیںکہ غزہ کے لوگوں کی کا کوئی پشت پناہ نہیں!۔

 

پیر کی صبح سویرےغزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری دیر البلح میں واقع الاقصی شہداء ہسپتال میں بے گھرافراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں چار شہری شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔

 

غزہ کی پٹی میںسرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا کہ قابض فوج نے مسلسل ساتویں مرتبہ الاقصیٰ شہداءاسپتال کے اندر بے گھر ہونے والے افراد کے لیے خیموں پر بمباری کی اور ایک نیا ہولوکاسٹکیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور چالیس زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی