چهارشنبه 04/دسامبر/2024

فلسطینی صحافی تحریک آزادی کے لیے دل کی دھڑکن ہیں:الرشق

جمعہ 27-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے فلسطینی صحافیوں کے نام یکجہتیکے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’ہم فلسطین کے صحافی بھائیوں اور صحافتی برادری کےلیے اپنے مخلصانہ سلام، تحسین، فخر اورعزت کا اظہار کرتے ہیں۔ فلسطین کی صحافتیبرادری نے نہ صرف غزہ کی پٹی بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میںبھی قابض دشمن کے مظالم کی کوریج کرتے ہوئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

 

طوفانالاقصیٰ معرکے کے آغاز سے ہی صحافیوں نے قابض دشمن کی جارحیت کا مردانہ وارمقابلہ کیال۔ وہ ہماری قوم کے صبر اور عزم کی متحرک آواز ہیں جو حقوق ،اصول ، آزادیاور دشمن کی جارحیت کے خلاف لڑ رہے ہیں‘۔

الرشق نے زور دےکر کہا کہ غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں اور میڈیاکے پیشہ ور افراد کے خلاف قابض فوج کی دہشت گردی اور اس کے منظم جرائم آزادی صحافتکی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ جارح دشمن جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ صحافیوںپر منظم حملے ایسے جرائم ہیں جن کا مقصد فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیکوریج روکنا ہے مگر دشمن اپنی اس سازش میں کامیاب نہیں ہوگا‘‘۔

 

انہوں نے کہا کہہم شہید صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کی ارواح کے لیے ایصال ثواب کرتے ہیں جوطوفان الاقصی کے دوران صہیونی دشمن کے جرائم کے بارے میں خبروں اور حقائق کو دنیاتک پہنچانے کے میدان میں نکلے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

 

الرشق نے فلسطینیصحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے میڈیا کی تمام کوششوں کو سراہا اور سچائی اورفلسطینی بیانیہ دنیا تک پہنچانے میں ان کے عظیم پیغام کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی