چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس

حماس کے ترجمان خالد قدومی کی امیر جماعت اسلامی کراچی سے ملاقات

قبلہ اول مسجد اقصیٰ و فلسطین کی آزادی کی جدو جہد اور اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف جاری تحریک مزاحمت ''حماس '' کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے پیر کو ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی.

قطر: مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں وفد کی حماس رہنمائوں سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام [فضل الرحمان گروپ] کے وفد کی قطر میں حماس رہنمائوں سے ملاقات ہوئی۔

ٹیلی گرام ایپ پر حماس کے چینلز تک رسائی ختم

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے خاموشی سے حماس سے منسلک متعدد چینلز تک رسائی ختم کر دی ہے۔

غزہ اسرائیل کے لیے ’جہنم‘ ثابت ہوگا: حماس

حماس کے عسکری ونگ نے دھمکی دی ہے کہ غزہ اسرائیل کے لیے ایک ’جہنم‘ ثابت ہو گا اور خبردار کیا ہے کہ اس کے حملہ آور فوجیوں کو کالے تھیلوں میں گھر لے جایا جائے گا۔

اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر شہید

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کا کہنا ہے کہ ’اس کے مسلح ونگ کا ایک اہم رہنما غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔‘

میڈیا نے اسرائیلی جھوٹ کا پول کھول دیا

یہ بات تو صاف ہے کہ اسرائیلی فوج اور خفیہ ادارے حماس کے ہفتے کے روز کیے گئے ایک بڑے اور اس کے بعد مسلسل راکٹ حملوں کے روکنے اورحماس کی اس یلغار کا پیشگی پتہ چلانے میں بری طرح ناکام رہا۔

’’اسرائیلی وزراء کامسجد اقصیٰ پر دھاوا مذہبی جنگ میں خطرناک اضافہ ہے‘‘

اسلامی تحریک مزاحمت [ح م ا س] نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح سے دشمن صہیونی حکومت کے آباد کاروں اور وزراء کی طرف سے مسجد اقصی میں مسلسل دراندازی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف شروع کی گئی مذہبی جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی جرائم کی مذمت کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ خارجہ امور باسم نعیم نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کا خیر مقدم کیا۔

القسام نے فضا میں دشمن کے طیارے پر راکٹ حملے کی ویڈیو جاری کر دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک شہاب کو نشانہ بنانے کے بعد غزہ کی پٹی کے آسمان میں اسرائیلی قابض فضائیہ کے ڈرون طیاروں پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے مناظر دکھائے ہیں۔یہ مناظر القسام کی جانب سے زمین سے فضا میں طیاروں کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ ہے۔​

او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا خیر مقدم

حماس نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے اسرائیل کی تازہ ترین کشیدگی پر تبادلہ خیال کے لیے غیر معمولی اجلاس بلانے کا خیرمقدم کیا، اور قبضے کو مجرمانہ اقدام قرار دینے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔