اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک شہاب کو نشانہبنانے کے بعد غزہ کی پٹی کے آسمان میں اسرائیلی قابض فضائیہ کے ڈرون طیاروں پر زمینسے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے مناظر دکھائے ہیں۔یہ مناظر القسام کیجانب سے زمین سے فضا میں طیاروں کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ ہے۔
ویڈیو میں دکھایاگیا کہ اسرائیل کے F-16 طیاروں نے میزائلشکن میزائلوں کی زد میں آنے کے خوف سے گرم غبارے پھینکے۔
القسام بریگیڈزنے پیر کے روز کہا تھا کہ "آج صبح اسرائیلی فضائیہ کے تربیتی مشن کے دوران صہیونیجنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں شہاب قسم کے ڈرون کو نشانہ بنایا”۔
بیان میں مزیدکہا گیا کہ قسام ایئر ڈیفنس نے فوری طور پردشمن کے طیارے کو زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
پیر کی سہ پہراسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی کی فضائی حدود میںپرواز کرنے والے قسام بریگیڈز کے ڈرون کو ایک ایسے وقت میں روکا جب بریگیڈز نےاعلان کیا کہ انہوں نے قابض دشمن پر متعدد میزائل شکن راکٹ داغے ہیں۔
قابض فوج کےترجمان نے بتایا کہ فوج کے ایک طیارے نے جنوبی غزہ کی پٹی کے آسمان میں پرواز کرنےوالے جاسوس ڈرون پر میزائل داغا اور اسے مار گرایا۔