جمعه 07/فوریه/2025

حماس

ایران کا اسرائیل پر حملہ اس کا ’حق‘ ہے، حماس

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اسرائیل کے خلاف ایران کی طرف سے فوجی آپریشن اس کا حق ہے اور دمشق میں قونصل خانے پر حملے کا یہ جائز ردعمل ہے۔‘

حماس: قابض ریاست نفسیاتی جنگ چھیڑ رہی ہے

تحریک حماس میں قیادت کے ایک ذرائع نے کہا کہ قابض فوج کی جانب سے تحریک کی قیادت اور مجاہد رہنما یحییٰ سنوار کے بارے میں معلومات گھڑنے کی کوششیں "مضحکہ خیز ہیں، اور ان کا مقصد اپنی فوج کا مورال بلند کرنا ہے۔"

حماس نے طوفان الاقصیٰ کے بارے میں اپنا سرکاری بیانیہ جاری کر دیا

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کیے جانے والے طوفان الاقصیٰ نامی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور مغربی دنیا کے گمراہ کن بیانیے کے توڑ کی خاطر تنظیم کا متفقہ سرکاری بیانیہ جاری کیا ہے۔

حماس نے المغازی راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے منگل کو غزہ کی پٹی میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

’طوفان الاقصیٰ: فلسطینی کاز خاتمے کے خلاف فطری رد عمل تھا‘

حماس نے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک دستاویز میں اس بات پر زور دیا ہے کہ آپریشن "طوفان الاقصیٰ" فلسطینی کاز کو ختم کرنے کے اسرائیلی "منصوبوں" کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک "ضروری قدم اور قدرتی ردعمل" تھا۔

اسماعیل ہنیہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

حماس کے قطر میں مقیم سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ترکیہ میں ملاقات کی ہے۔ تین ماہ سے زائد عرصے میں ان کا یہ پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔

قیدیوں کے اہل خانہ کا اسرائیلی پارلیمنٹ پردھاوا

غزہ میں حماس کے زیر حراست افراد کے خاندان کے درجنوں افراد نے پیر کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں فنانس کمیٹی کے اجلاس پر دھاوا بول دیا اور نعرے لگائے۔ مظاہرین’’ہمارے پیارے وہاں مررہے ہیں تم یہاں نہیں بیٹھو گے‘‘۔ کے نعرے لگا رہے تھے۔

غزہ کے مجاہدین کی مدد تمام نفلی عبادات سے بہتر ہے: مفتی تقی عثمانی

پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس اور مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام نفلی عبادات سے افضل عبادت غزہ کے لوگوں اور مجاہدین کی مالی امداد ہے، مٹھی بھر مجاہدین نے اسرائیل اور اس کے حواریوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔

حماس کی اپیل پر احتجاج کراچی میں ”غزہ ملین مارچ”

فلسطینی تحریک مزاحمت [حماس] کے قائد اسماعیل ہنیہ کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی وجارحیت کے 100 دن ہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے احتجاج کرنے کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین وبچوں سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور''اہل فلسطین''اور''تحریک مزاحمت حماس'' سے یکجہتی اور اتحاد امت کے اظہار کے لیے اتوار کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ''غزہ ملین مارچ'' ہوا۔

قیادت پر بزدلانہ حملوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبہ کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اندرون ملک اور دنیا بھر میں فلسطینی قیادت کے خلاف حملوں سے بہادر مزاحمت کا جذبہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔