مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام [فضل الرحمان گروپ] کے وفد کی قطر میں حماس رہنمائوں سے ملاقات ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان کے ایکس اکائونٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ "پاکستانی عوام اور بالخصوص جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی طرف غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت ھمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور انکو یقین دلایا کہ ھم اخلاقی سیاسی سفارتی ھر میدان میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ "اسمعیل ھنیہ اور خالد مشعل نے پاکستان کی عوام اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کوبھرپور حمایت پر فلسطینی عوام کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ کا پیغام دیا۔”