جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ

اسرائیل خطے مکمل جنگ میں گھسیٹنےسے بازرہے:ایران کی وارننگ

اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی غاصب ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو ایک جامع جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو خطے کو ایک مکمل جنگ میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں اس کی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

حزب اللہ کا اسرائیلی ملٹری کمپلیکس اور ہوائی اڈے پرمیزائلوں سے حملہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کے جنوب مشرق میں واقع قابض صہیونی فوج کے رامات ڈیوڈ بیس پر ’فادی ون‘ اور ’فادی ٹو‘ میزائلوں سے بمباری کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان پر بار بار اسرائیلی حملوں کا جواب ہے۔

القسام کا حزب اللہ کے رہ نماؤں اور ارکان کی شہادت پر تعزیتی پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نےبرادر تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ اور عام برادر لبنانی عوام کے ساتھ جمعہ کے روز قابض صہیونی دشمن کے بزدلانہ حملے میں جماعت کے قائدین اور درجنوں افراد کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ کا دو فوجی کمانڈروں سمیت 13 مجاھدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان

لبنانی حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے فوجی کمانڈر احمد وھبی اور ابراہیم عقیل سمیت 13 دیگرمجاھدین کی شہادت کے بعد ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حماس کا حزب اللہ سے کمانڈر عقیل کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت "القدس کے راستے پر تقدیر اور منزل اتحاد کی راہ میں ایک نئی قربانی ہے"۔

بمباری میں حزب اللہ کے چار مجاھد شہید،اسرائیل پر میزائل حملے

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر کئی میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج کی بمباری میں جماعت کے چار مجاھد القدس پر قربان ہوگئے ہیں۔

لبنان: بیروت کے قریب اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی

جنوبی بیروت میں الضاحیہ کے علاقے میں قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مواصلاتی آلات میں دھماکےاعلان جنگ، شمالی اسرائیل میں نہیں ہوگا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ جماعت کو قابض اسرائیل کے ساتھ جنگ کی تاریخ میں ایک بڑا اور بے مثال دھچکا لگا ہے اور وہ تمام منظرناموں اور امکانات کا مطالعہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریڈیو ڈیوائسز کے دھماکے "اعلان جنگ" کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جنوبی لبنان سے میزائل حملے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک، 12 زخمی

قابض صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بالائی الجلیل کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے اسرائیلی جنگی جرم ہے:یورومیڈ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘نے لبنان میں منگل اور بدھ کو قابض اسرائیل کی جانب سے پیجرز اور وائرلیس آلات میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔