سه شنبه 03/دسامبر/2024

السنوارنے صہیونی امریکی منصوبےکےخلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی:حزب اللہ

ہفتہ 19-اکتوبر-2024

لبنان کی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے فلسطینی عوام،اسلامی تحریک مزاحمت حماس، عرب اور عالم اسلام سے "طوفان الاقصی‘‘ کے رہ نما، حماس کے سیاسیبیورو کے سربراہ، مجاہد بھائی یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

 

حزب اللہ کی طرفسے جاری ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ شہید السنوار نے قبلہ اول کیآزادی اور صہیونی اور امریکی منصوبے کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیشکیا۔

 

انہوں نے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ جنہیں 31 جولائی 2024ء کو ایران میں شہید کیا گیا کی جگہ آزادیاور مزاحمت کی مشعل اٹھائی۔

 

حزب اللہ نے شہیدالسنوار "امریکی منصوبے اور قابض صہیونی منصوبے کے مقابلے میں کھڑے رہے اوراس کے لیے انہوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، یہاں تک کہ وہ شہادت، عظمت اورانسانی کمالات کے اعلیٰ درجات پر فائز ہو گئے”۔

 

بیان میں زور دیاگیا کہ ہم حزب اللہ کی قیادت میں جو ہمارے مزاحمتی اور ثابت قدم لبنانی عوام کےساتھ مجرم صیہونی جارحیت کے نتائج کا سامنا کر رہے ہیں اپنے فلسطینی عوام کے ساتھکھڑے ہونے کا عزم کرتے ہیں۔ ہم فلسطین کے وفاداروں کے لیےوعدہ خداوندی اور فتح پرمکمل اعتماد رکھتے ہیں”۔

 

کل جمعہ کو حماسکی طرف سے جاری ایک بیان میں جماعت کے کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید یحییٰالسنوار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ السنوار کو جنوبی غزہ کے علاقےجبالیہ میں قابض صہیونی فوج نے شہید کردیا ہے۔ السنوار قابض صہیونی دشمن فوج کےساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی