پنج شنبه 12/دسامبر/2024

تل ابیب پر میزائل حملہ، حزب اللہ کی قابض فوج کے خلاف 32 کارروائیاں

منگل 15-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب پر لبنان سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی وارننگکے سائرن بج رہے ہیں، جب کہ حزب اللہ نے 3 "مرکاوا” ٹینکوں کے اندرموجود اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

واللا ویب سائٹنے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے 194 سے زائد قصبوں، شہروں اور مقامات پر سائرنبجائے گئے۔

 

اسرائیلی آرمی ریڈیونے کہا ہے کہ "وسطی اسرائیل” سمیت تل ابیب میں سائرن بجنےکی آوازیںسنائی گئی ہیں۔ لبنان سے سرحد پار سے پروجیکٹائل داغے جا رہے تھے اور 20 لاکھ سے زیادہاسرائیلی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہےتھے۔

 

تل ابیب، حیفا کےجنوب میں اور دوسری جگہوں پر درجنوں اسرائیلی قصبوں میں سائرن بج گئے۔

 

اخبار نے مزیدکہا کہ ایک شخص تل ابیب کے مشرق میں فرار ہونے کے دوران شدید زخمی ہوا۔

 

اسرائیل کے ہومفرنٹ نے کہا کہ لبنان کے ساتھ سرحد کے مشرقی سیکٹرکے کئی قصبوں میں سائرن بج رہے ہیں۔

 

فرنٹ نے مسگاو،مارگیلیوٹ، اور بالائی الجلیل ، شمالی اسرائیل کے کئی قصبوں میں سائرن بج رہے تھے۔

 

قابض فوج نےاعلان کیا کہ لبنان سے بالائی الجلیل  کیطرف تقریباً 15 میزائل داغے گئے، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا، جبکہ دیگر کھلےعلاقوں میں گرے۔

 

الجزیرہ کے نامہنگارنے بتایا کہ میزائل جنوبی لبنان سے الجلیل کی طرف داغے گئے۔

 

صبح سے ساڑھے آٹھبجے تک حزب اللہ نے قابض افواج، اس کی کالونیوں اور فوجی مقامات کے خلاف 32 آپریشنزکے نفاذ کا اعلان کیا۔

 

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ تین مرکاوہ ٹینکوںمیں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی