پنج شنبه 12/دسامبر/2024

بیروت کے مضافاتی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری

بدھ 16-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے مسلسل 24ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں بمباریاور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے جنوبی لبنان کےعلاقے الضاحیہ اور بیروت کے اطراف میں شدید بمباری کی گئی ہے۔

 

 

دوسری جانب حزباللہ کے مجاھدین پوری پامردی اور جانثاری کے ساتھ قابض دشمن کی دراندازی روکنےکےلیے شدید مزاحمت کررہے ہیں۔ حزب اللہ کے مقبوضہ شمالی فلسطین میں یہودی بستیوں اوراسرائیلی فوجی کیمپوں پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے بدھ کی صبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک کو نشانہ بناتے ہوئے کم ازکم دو مقامات پر بمباری کی۔

 

لبنانی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ مضافاتی علاقے میں چھاپوں میں سے ایک نے حاراہ حریک میں شہید محمودقاقیق سکول کے قریب شوری کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعدعلاقے میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔

 

تصاویر میں جنوبیمضافاتی علاقے سے دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہانہوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی۔

 

یہ حملہ اس وقت کیاگیا جب اسرائیلی فوج نے علاقے میں ایک عمارت اور اس سے ملحقہ عمارتوں کو فوری طورپر خالی کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ وہ وہاں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرےگی۔

 

وزارت صحت نے تولینقصبے پر اسرائیلی دشمن کے حملے میں تین اور صربین قصبے پر اسرائیلی دشمن کے حملے میں پانچافراد کی شہادت کا اعلان کیا۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے قنا قصبے کے قریب مزرعہ مشرف کے قصبے میں ایک مکان پربمباری کی۔لبنان کی سرکاریخبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ قابض فوج نےالعیشیہ کے قریب کفرہ قصبے اور محمودیہ میں ایک مکان پر بمباری کی ہے۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ بدھ کے روز صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان کےقصبے حانین پر دو حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

قابض فوج نے اقلیمالتفاح اور نبطیہ کے دیہاتوں اور قصبوں پر پرتشدد فضائی حملے کیےے جن کی بازگشت صیدا شہر میں سنی گئی۔

 

لبنانی میڈیا نےمنگل کی شام کو اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الجبل پر فضائیحملہ کیا۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے حانین، الضہیرہ، مجدل زون، المنصوری اور یارین کے نواحی قصبوں پر بھی بمباری کیکی جب کہ قابض فوج نے الطیبیہ رب ثلاثین، کفر شوبا اور العدیسہ کے علاقوں پربمباری کی۔

 

لبنانی میڈیا کاکہنا ہے کہ قابض فوج کے نے جنوبی لبنان کے قصبے خیام پر دو اوردوسرے علاقوں پر بھیبمباری کی۔

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے منگل کی شام تک لبنان کے خلاف جاری اسرائیلیجارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2350 ہو گئی ہے جبکہ 10906 زخمی ہوئے ہیں۔

 

دوسری جانب حزباللہ نے آج صبح کے وقت اعلان کیا کہ اس نے ڈیشون اور ڈالٹن یہودی بستیوں میں اسرائیلیتوپخانے کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔

 

حزب اللہ نے حیفا،صفد اور الجلیل کے کئی دوسرے قصبوں پر میزائلحملے جاری رکھے ہیں۔

 

حزب اللہ نےلبنان-فلسطینی سرحد کے قریب "شلومی، راس ناقورہ اور "بتست” میںسائرن بجاتے ہوئے کئی میزائل داغے۔

 

حزب اللہ نے جنوبیلبنان کے بعض علاقوں اور دیہاتوں میں قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی زمینیدراندازی کی کوششوں کا بھی مقابلہ جاری رکھا۔

مختصر لنک:

کاپی