لبنانی حزب اللہنے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ مزاحمتیقوتیں دشمن کے خلاف ایک نئے اور ایڈوانس مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں جس پر آنے والے دنوںکے واقعات اور پیشرفت سے بحث کی جائے گی۔
فوجی ذرائع ابلاغکی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی قیادت کی ہدایت کیبنیاد پر اسلامی تحریک مزاحمت آپریشنز روماسرائیلی دشمن کے ساتھ محاذ آرائی کے ایک نئے اور اگلے مرحلے میں منتقلی کا اعلانکرتا ہے۔
آپریشن روم نےلڑائی کے محور پر منظر میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس بات کی تصدیقکی کہ اسلامی تحریک مزاحمت کے سینکڑوں مجاھدین جنوبی لبنان کے دیہات کی طرف کسی بھیاسرائیلی زمینی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
حزب اللہ نےانکشاف کیا کہ مزاحمت نے دو ڈرونوں کو مار گرانے کے علاوہ 20 مرکاوا ٹینک، 4 فوجیبلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک فوجی کیریئر کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
مزاحمت نے اعلانکیا کہ "دشمن کو جنگ میں بھاری جانی نقصان پہنچا ہے اور اس کے تقریباً 55 فوجیہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے، جن میںافسر اور سپاہی شامل ہیں”۔