پنج شنبه 01/می/2025

حزب اللہ

بمباری میں حزب اللہ کے چار مجاھد شہید،اسرائیل پر میزائل حملے

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر کئی میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج کی بمباری میں جماعت کے چار مجاھد القدس پر قربان ہوگئے ہیں۔

لبنان: بیروت کے قریب اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی

جنوبی بیروت میں الضاحیہ کے علاقے میں قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مواصلاتی آلات میں دھماکےاعلان جنگ، شمالی اسرائیل میں نہیں ہوگا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ جماعت کو قابض اسرائیل کے ساتھ جنگ کی تاریخ میں ایک بڑا اور بے مثال دھچکا لگا ہے اور وہ تمام منظرناموں اور امکانات کا مطالعہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریڈیو ڈیوائسز کے دھماکے "اعلان جنگ" کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جنوبی لبنان سے میزائل حملے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک، 12 زخمی

قابض صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بالائی الجلیل کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے اسرائیلی جنگی جرم ہے:یورومیڈ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘نے لبنان میں منگل اور بدھ کو قابض اسرائیل کی جانب سے پیجرز اور وائرلیس آلات میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔

شام میں مواصلاتی ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے 11 ارکان زخمی

کل منگل کو شام میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 11 ارکان اپنے مواصلاتی آلات پر بیک وقت ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے، لبنان میں اسی طرح کے دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 2800 زخمی ہوئے جن میں 200 کی حالت تشویشناک ہے۔

مواصلاتی آلات میں دھماکےاسرائیل نے کرائے، اسے سزا دیں گے:حزب اللہ

لبنان میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے منگل کی سہ پہرلبنان میں سیکڑوں افراد کے پاس موجود مواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں کے "مجرمانہ حملے" کا ذمہ دار قابض اسرائیل کو ٹھہرایا۔

لبنان میں مواصلاتی آلات میں کے دھماکوں سے بچے سمیت 9 شہید، 2750 زخمی

بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے بقاع اور جنوبی علاقوں میں موبائل فونز اور مواصلاتی آلات میں یکے بعد دیگرے ہونے والےدھماکوں کے نتیجے میں لبنان میں ایرانی سفیر اور حزب اللہ کے ارکان سمیت 9 افراد شہید اور 2750 زخمی ہوگئے۔

جنوبی لبنان کے کئی دیہاتوں پراسرائیلی فوج کی بمباری

ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

حزب اللہ کی الجلیل پر بمباری، گائیڈڈ میزائل سے مرکاوا ٹینک تباہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے الجلیل شہرپر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں قابض صہیونی فوج کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملوں کے بعد الجلیل میں کچھ علاقوں کو خالی کرالیا گیا جب کہ حزب اللہ نے سرحد کے اندر قابض فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔