چهارشنبه 04/دسامبر/2024

لبنان: بیروت کے قریب اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی

جمعہ 20-ستمبر-2024

 

جنوبی بیروت میںالضاحیہ کے علاقے میں قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میںمتعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

لبنانی وزارت صحتنے بتایا ہے کہ الضاحیہ میں القائم کے مقام پر ایک عمارت پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور 59زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

 

میڈیا ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ بیروت کے مضافات میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کی رضوانفورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل کونشانہ بنایا گیا ہے تاہم حزب اللہ نے اس حوالے سےکوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابقاسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے حملے میں حصہلیا۔

 

 

اس سے قبل لبنانکے المنار ٹی وی نے ایک خبر میں بتایا ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ علاقےپر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد شہید  اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

اسرائیلی میڈیانے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے رہ نما ابراہیم عقیل ضاحیہ کے حملے کا نشانہ ہیں۔

 

 

دونوں سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ "اسرائیلی حملےنے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کی اہم تنصیبات کے قریب ایک علاقےکو نشانہ بنایا”۔

مختصر لنک:

کاپی