چهارشنبه 04/دسامبر/2024

حزب اللہ کی الجلیل پر بمباری، گائیڈڈ میزائل سے مرکاوا ٹینک تباہ

ہفتہ 14-ستمبر-2024

لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے الجلیل شہرپر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں قابضصہیونی فوج کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملوں کے بعد الجلیل میں کچھ علاقوں کو خالی کرالیا گیا جب کہ حزب اللہ نےسرحد کے اندر قابض فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہکردیا۔

 

عبرانی اخبار ’معاریو‘کیویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات سے لبنان سے بالائی الجلیل میں صفد اور طبریا کی طرف تقریباً 60 میزائلداغے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کھیپ نے بڑی تعداد میں ایسے علاقوں کو نشانہ بنایا جوآباد کاروں سے بھرے ہوئے تھے۔

 

دریں اثنا، اسرائیلیچینل 12 نے رپورٹ کیا کہ راکٹ بالائی الجلیل میں روش پینا اور جھیل طبریا کے شمال میں کھلےعلاقوں میں گرے، جن کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

اسی تناظر میں ’یدیعوتاحرونوت‘ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 6 فائر فائٹنگ ٹیمیں لبنان سے میزائل گرنے کےبعد بالائی الجلیل میں امیاد کے علاقے میںلگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 

 

دوسری طرف قابضفوج نے لبنان سے الجلیل کی طرف ایک گھنٹے کے اندر تقریباً 55 میزائل داغنے کیتصدیق کی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ صہیونی فضائی دفاع نے ان میں سے کئی میزائلوں کوروک دیا۔

 

انہوں نے کہا کہان کے دفاع نظام نے ایک "مشتبہ فضائی ہدف” کو روکا جو لبنان سے مغربی الجلیلکے علاقوں میں گھس آیا تھا۔

 

دوسری جانب میڈیاپلیٹ فارمز پر حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹر اور امیڈ بستی میں الجلیل ڈویژنکے بیس کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی