چهارشنبه 04/دسامبر/2024

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے اسرائیلی جنگی جرم ہے:یورومیڈ

جمعرات 19-ستمبر-2024

انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘نے لبنان میںمنگل اور بدھ کو قابض اسرائیل کی جانب سے پیجرز اور وائرلیس آلات میں دھماکوں کیشدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جوبین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔

 

آبزرویٹری نےوضاحت کی کہ یہ حملہ صرف حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں تھا،بلکہ یہ کہ اسرائیل نے نشانہ بنائے گئے آلات کو اندھا دھند دھماکے سے اڑا دیا، جنمیں عام شہری استعمال کرتے تھے۔

 

تنظیم نے کہا کہحملے کا وقت اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ "اسرائیل” نے ضروری احتیاطیتدابیر اختیار نہیں کیں۔ کئی مقامات پر یہ ڈیوائسز اس وقت دھماکے سے پھٹ گئیں جبان کو استعمال کرنے والے صارفین اپنے اہل خانہ  کے پاس موجود تھے جس سے بہت زیادہ جانی نقصان ہوا۔

 

یورو میڈ مانیٹرنے کہا کہ "اسرائیل” نے جو کچھ کیا وہ بین الاقوامی انسانی قانون کیکھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جو اندھا دھند حملوں اور شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہبنانے سے منع کرتا ہے اور متحارب فریقوں سے ہر وقت شہریوں اور جنگجوؤں کے درمیانفرق کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون بوبی ٹریپس کے استعمال پر پابندی لگاتاہے جو عام شہری زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء سے منسلک ہوتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ منگل اور بدھ کے روز اسرائیل کی طرفسے لبنان میں سیکڑوں پیجر ڈیوائسز اور آئیکوم ڈیوائسز میں دھماکے کیےجن کے نتیجےمیں 33افراد شہید اور ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی