سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنوبی لبنان سے میزائل حملے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک، 12 زخمی

جمعرات 19-ستمبر-2024

قابض صیہونی فوجنے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بالائیالجلیل کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمیہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

 

عبرانی میڈیا کےمطابق لبنان کی جانب سے ٹینک شکن میزائل نے بالائی بالائی الجلیل کے علاقے "تل حی” میں قابض فوج کی گاڑیکو نشانہ بنایا اور دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 12 زخمیہو گئے۔ان میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

 

لبنانی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے میزائل دھماکے کے بعد جنوبی لبنان کے قصبوں کو نشانہبناتے ہوئے شدید فاسفورس بمباری کی جس کے نتیجے میں لبنان کے جنوبی علاقوں میںمتعدد شہری زخمی ہوگئے۔

 

قابض فوج نےلبنانی سرزمین پر توپ خانے کے شدید گولے داغے جس کی گونج صفد میں بھی سنی گئی۔

 

دوسری طرف حزباللہ نے اعلان کیا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے جمعرات کی صبح 07:45 پر مناسبہتھیاروں کے ساتھ المرج کے مقام پر اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے لیے ایک پوزیشننگپوائنٹ کو نشانہ بنایا۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کیبہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی