جمعه 15/نوامبر/2024

انروا

اگست میں اسرائیلی فوج نے اڑھائی فلسطینیوں کوجبری بے گھر کیا: انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 250000 فلسطینیوں کو اس اگست میں جبری طور پر بے گھر ہونے پر مجبور کیا۔

غزہ کی پٹی اب بچوں کی جگہ نہیں رہی،کیا انسانیت باقی ہے؟: لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ اب بچوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں ایجنسی سے منسلک سکولوں میں پناہ لینے والے خاندانوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے قتل عام کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہئے کہا کہ غزہ میں بچوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ بچوں کو نہ صرف سکولوں میں قتل کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی لاشیں جلائی جا رہی ہیں۔ انسانیت ختم ہوچکی ہے۔

غزہ میں انروا کے شہید ملامین کی تعداد 207 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ صہیونی جنگ کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے شہید ملازمین کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔

’غزہ میں چھ لاکھ 25 ہزار بچے ایک سال سے تعلیم کے حق سے محروم ہیں‘

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ غزہ میں 625000 بچے ایک سال سے سکول جانے سے محروم ہیں، جن میں ایجنسی کے سکولوں مں زیر تعلیم تین لاکھ طلباء بھی شامل ہیں۔

اسرائیل مغربی کنارے میں بھی در پردہ جنگ کر رہا ہے : انروا

اقوام متحدہ کی ایجنسی 'انروا' نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی صورتحال دگرگوں ہے اور ہر روز خراب تر ہو رہی ہے کیونکہ اسرائیل خاموشی کے ساتھ مغربی کنارے میں جنگ شروع کیے ہوئے ہے۔ یہ جنگ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ہے۔

‘انروا’ نے غزہ میں ہیپاٹائٹس کے 40000 کیسز ریکارڈ کر لیے

اقوام متحدہ کے فلسطینیوں کے لیے قائم کیے گئے ادارے' انروا' کے مطابق اس کے صحت پروگرام کے تحت اب تک 800 سے 1000 ہیپا تائٹس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ بات ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

‘انروا ‘شام میں فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے

شام کے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کی حالت زار کے خلاف اواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے لیے سرگرم مقامی کارکنوں نے اقوم تحدہ کے ذیلی ادارے ' انروا ' سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے سلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

پاکستان کا فلسطینیوں کے امدادی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان

پاکستان کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلسطین پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد کا اعلان مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا۔

انروا کی امداد میں کمی پر فوری ایکشن لیا جائے: عصام یوسف

عوامی کمیٹی برائے امداد غزہ کے سربراہ عصام یوسف نے انروا کی فنڈنگ میں کمی کے باعث فلسطینی مہاجرین کو پیش آنے والی مشکلات سے خبردار کیا ہے۔

’اونروا‘ کی مجرمانہ غفلت نے کم سن فلسطینی بچی کی جان لے لی

ویسے تو اقوام متحدہ کی جانب سے لاکھوں فلسطینی مہاجرین کی فلاح بہبود، ان کی تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی دیکھ بحال کے لیے’یو این ریلیف اینڈ ورک ایجنسی ‘[اونروا] کے نام سے ادارہ کئی سال سے قائم ہے مگرجب اس ادارے کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ہرطرف شکایات کے انبار دکھائی دیتے ہیں۔