
اسرائیلی فوج کے160ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں:القسام بریگیڈ
اتوار-12-نومبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت’’ حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین’’ القسام بریگیڈز‘‘ کے ترجمان ابو عبیدہ نے 11 نومبر کو کہا ہے کہ اس نے 27 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے 160 فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 25 سے زیادہ اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کیا گیا۔