جمعه 24/ژانویه/2025

اسرائیلی فوج کے160ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں:القسام بریگیڈ

اتوار 12-نومبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت’’ حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین’’ القسام بریگیڈز‘‘ کے ترجمان ابو عبیدہ نے11 نومبر کو کہا ہے کہ اس نے 27 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی کی زمینی کارروائیشروع ہونے کے بعد سے 160 فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا ہے۔ گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران 25 سے زیادہ اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کیا گیا۔

 

ترجمان ابو عبیدہنے کہا کہ تصادم غیر مساوی ہے لیکن یہ خطے کی سب سے طاقتور قوت کو خوفزدہ کردینےوالی کارروائی ہے۔

 

دریں اثنا اسرائیلکو بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت 7اکتوبر سے جاری ہے۔ اسرائیلی کارروائی کو آج 37 واں دن اسرائیلی فوج نے ہسپتالوں پر بمباری کی اور مختلف ہسپتالوںکو خالی کرنے کی ہدایت کردی۔

 

دوسری طرف القسامبریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کو غزہ کی پٹی مینزمینی کارروائی کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور دشمن فوج کی پیش قدمی کیرفتار رک گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہغزہ کی پٹی میں نہتے بچوں،خواتین اور شہریوں کے قتل عام کے جواب میں طاقت کےاستعمال کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

 

 

اسرائیل کے اہم اتحادی امریکا نے بھی غزہ میں فلسطینیشہریوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرنے کا کہا ہے۔

 

شہریوں کی ہلاکتکی عالمی مذمت کے دوران اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے۔ غزہ میں فلسطینی شہدا کیتعداد گیارہ سے بڑھ گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی