
شہری آبادی میں اسلحہ کے گوداموں کے اسرائیلی الزامات گمراہ کن قرار
جمعہ-29-جولائی-2022
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے "دشمن (قابض اسرائیل) کا غزہ میں شہری آبادی میں اسلحہ کے مراکز کے قیام کا دعویٰ سراسر جھوٹ اور گمراہ کن ہے۔ یہ دعویٰ صہیونی ریاست اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کررہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔