فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے مسلط کردہ ہولو کاسٹ کے جواب میں القسام بریگیڈز کیطرف سے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں متعدد یہودی آباد کارہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل اور حماسکے درمیان جنگ آج 36 ویں روزداخل ہوگئی ہے۔ کل جمعہ کو ایک بار پھر تلابیب اور وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
یہ سائرن اس وقتبجے جب غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے ان علاقوں میں راکٹ داغےگئے۔
دوسری طرف حماسنے راکٹ داغنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حماسکے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے شہریوں کے خلاف "قتل عام”کے جواب میں تل ابیب پر راکٹوں سے بمباری کی ہے۔
اس نے ایک مختصربیان میں کہا کہ القسام نے کئی راکٹ اسرائیلیرعیم کے فوجی اڈے کی طرف داغے۔
غزہ کے اطراف میںرات کے وقت سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر نے بتایا کہ پٹی میں "ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں” غزہ کیسرحد سے متصل اسرائیلی علاقوں کی طرف راکٹ فائر کیے گئے۔