جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جمہوریہ ایران

ایک السنوار کی شہادت سے کئی سنوار جنم لیں گے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ السنوار "بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت"نوش کرگئے۔ ان کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی اور مزاحمت متاثر نہیں ہوگی۔ ایک السنوار کی شہادت سے کئی السنوار پیدا ہوں گے۔

ایرانی حملے سے اسرائیل کو200 ارب شیکل کا معاشی نقصان ہوا

اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے سے 200 بلین شیکل (53 ملین ڈالر) کی نجی املاک کو نقصان پہنچا ہے، جو غزہ پر تباہی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے مہنگا حملہ ہے۔

تہران پرحملہ اسرائیل کی حماقت ہوگی: ایرانی وزیرخارجہ کی وارننگ

منگل کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو تہران پر حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین پر کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ صہیونی ریاست کی حماقت ہوگی۔

ایران جو ضروری ہے وہ کرے گا،جلد بازی سے کام نہیں لے گا:خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور لبنانی حزب اللہ پر کبھی فتح حاصل نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران طاقت اور فیصلہ کن طریقے سے وہ کرے گا جو ضروری ہو گا۔ کمزوری دکھائی گے اور نہ ہی جلد بازی کریں گے۔

تحمل کا وقت ختم ہو گیا ہے:ایران کا امریکہ کو پیغام

اسلامی جموریہ ایران نے قطر کے توسط سے امریکہ کوایک پیغام بھیجا ہےحسن نصراللہ کی شہادت کے بعد جواب میں کیے گئے ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تحمل اور صبر سے کام لینے کا وقت گذر چکا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا صہیونی ریاست پر میزائلوں کی بارش

منگل کی شام اسلامی جمہوریہ ایران پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ علاقوں میں درجنوں میزائلوں سے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

حسن نصراللہ کے قتل کے جرم میں امریکہ شامل ہے:ایرانی وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بزدلانہ حملے میں شہادت کے جرم میں امریکہ کو بھی صہیونی دشمن ریاست کے ساتھ مجرم قرار دیا ہے۔

ہم مزاحمت کے محور کی حمایت جاری رکھیں گے: ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مزاحمتی محور کے ستون فتح حاصل کرنے تک ایران کی حمایت سے "صیہونی وجود" کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

صہیونی وحشی ریاست اپنے جرائم کی سزا ضرور بھگتے گی:خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علیٰ علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں مزاحمتی قوتیں ہی خطے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے بعد لبنان میں نسل کشی کی وہی "احمقانہ" پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر وہ ٹھوس مزاحمتی ڈھانچو کو متاثر نہیں کرسکےگا"۔

ایران نے اسرائیلی جاسوسی سیل گرفتار کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک پریس بیان میں ملک کے اندر ایک اسرائیلی جاسوسی سیل کو ختم کرنے اور 6 ایرانی صوبوں میں اس کے 12 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔