سه شنبه 03/دسامبر/2024

ایک السنوار کی شہادت سے کئی سنوار جنم لیں گے:ایرانی صدر

ہفتہ 19-اکتوبر-2024

اسلامی جمہوریہایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ السنوار "بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت”نوش کرگئے۔ انکی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی اور مزاحمت متاثر نہیں ہوگی۔ ایک السنوار کیشہادت سے کئی السنوار پیدا ہوں گے۔

 

صدرپیزیشکیان نےکہا کہ ثابت قدم مجاھد تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ جناب یحییٰ السنوار کےشہادت کی خبر اگرچہ دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے دردناک اور افسوسناک تھی، خاصطور پر بہادرفلسطینی عوام کے لیےیہ خبر دکھ اور صدمےباعث ہے مگر یہ قابض صہیونی ریاستاور بچوں کے قاتلوں کے جرائم کے جاری رہنے کا واضح ثبوت ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "شہید السنوار نے اپنی قیمتی زندگی کے کئی سال قاتل صہیونی ریاست کی قید میں گذارے اور اس کے بعد اس نے اپنیباعزت زندگی کے آخری لمحے تک اپنی جدوجہد جاری رکھی، جہاں اس نے بہادری سے مقابلہکیا اور ہتھیار نہیں ڈالے”۔

 

انہوں نے کہا کہاسرائیلی سفاک دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ فلسطینی قیادت کو ختم کرکے ان کے جذبہ حریتکو ختم کردے گا۔ اس نے ایک السنوار کو شہید کیا ہے۔ ایک شہید کی جگہ کئی السنوارپیدا ہوں گے۔

 

رفح میں اسرائیلیقابض فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہ نما یحییٰ السنوارکی شہادت کی خبروں کے گردش کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے جمعرات کوکہا تھا کہ السنوار کی شہادت سے مزاحمت کا جذبہ مضبوط ہو گا۔

مختصر لنک:

کاپی