پنج شنبه 12/دسامبر/2024

حسن نصراللہ کے قتل کے جرم میں امریکہ شامل ہے:ایرانی وزیرخارجہ

پیر 30-ستمبر-2024

اسلامی جمہوریہایران نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بزدلانہ حملے میں شہادت کے جرم میںامریکہ کو بھی صہیونی دشمن ریاست کے ساتھ مجرم قرار دیا ہے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ امریکہپر لبنانی حزب اللہ کے رہ نما حسن نصراللہ کے قتل میں ملوث ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ  نصراللہ کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

 

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے اس کی وجہ سے  وہ امن حاصل نہیں کرسکتا۔

 

عباس عراقچی نےکہا کہ "خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کے خطرے کے پیش نظر ہم چوکس ہیں”۔انہوں  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ خطرناکاور انتہائی تشویشناک صورتحال سے گذر رہا ہے۔

 

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ سلامتی کونسل نے ثابت کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہے۔

 

ہفتے کے روز حزب اللہ نے بیروت کےجنوبی مضافاتی علاقے میں ایک وحشیانہ اسرائیلیحملے میں جماعت سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی