شنبه 08/فوریه/2025

اسلامی جمہوریہ ایران

ہم مزاحمت کے محور کی حمایت جاری رکھیں گے: ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مزاحمتی محور کے ستون فتح حاصل کرنے تک ایران کی حمایت سے "صیہونی وجود" کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

صہیونی وحشی ریاست اپنے جرائم کی سزا ضرور بھگتے گی:خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علیٰ علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں مزاحمتی قوتیں ہی خطے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے بعد لبنان میں نسل کشی کی وہی "احمقانہ" پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر وہ ٹھوس مزاحمتی ڈھانچو کو متاثر نہیں کرسکےگا"۔

ایران نے اسرائیلی جاسوسی سیل گرفتار کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک پریس بیان میں ملک کے اندر ایک اسرائیلی جاسوسی سیل کو ختم کرنے اور 6 ایرانی صوبوں میں اس کے 12 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل خطے مکمل جنگ میں گھسیٹنےسے بازرہے:ایران کی وارننگ

اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی غاصب ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو ایک جامع جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو خطے کو ایک مکمل جنگ میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں اس کی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ہمارا ردعمل حیران کن اور متناسب ہوگا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع حجت اللہ قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل پر ان کے ملک کا ردعمل "حیران کن اور متناسب ہوگا"۔

ایران میں اسماعیل ھنیہ شہید کی یاد میں تعزیتی سیمینار کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے زیراہتمام تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ شہید کی یاد میں ایک یادگاری اور تعزیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

’اپنی پناہ گاہیں تیار کرلو‘ ایرانی ڈرون مہاجر10 کی ماسکو میں نمائش

ایران نے روس میں ایک دفاعی نمائش میں اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والےمہاجر10 ڈرون کی نمائش کرتے ہوئے غاصب صہیونیوں کو سخت پیغام دیا ہے۔

ایرانی حملے کا خوف، اسرائیل نےجارجیا، آذربائیجان سے فوجی واپس بلا لیے

اسرائیلی حکومت نے جارجیا اور آذربائیجان میں موجود اپنے فوجیوں اور افسروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں اور ایران کی طرف سے کسی انتقامی کارروائی کے خوف سے دونوں ممالک کا سفر نہ کریں۔

غزہ میں جنگ بندی کا ہمارے رد عمل سے کوئی تعلق نہیں:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے غزہ میں جاری لڑائی میں جنگ بندی تک پہنچنا تہران کے لیے ایک "ترجیح" ہے تاہم غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر جوابی اقدام سے کوئی تعلق نہیں۔

ایرانی عدلیہ کی اسماعیل ہنیہ پرحملے سے متعلق گرفتاریوں کی تردید

ایران کی اعلیٰ عدلیہ نے میڈیا میں آنے والی افواہوں کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ کو شہید کیے جانے سے متعلق کیس میں متعدد عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔