
وسطی غزہ میں جبری نقل مکانی کے انتباہات نسلی تطہیر کا حصہ ہیں:حماس
اتوار-25-اگست-2024
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زوردے کر کہا ہے دہشت گرد قابض فوج کی جانب سے مرکزی گورنری کے علاقوں بالخصوص المغازی کیمپ، المصدر قصبے اور دیر البلح شہر کے بڑے علاقوں میں شہریوں کو نقل مکانی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جہاں پر پہلے بہت زیادہ بھیڑ ہے۔ ان علاقوں میں جبری نقل مکانی کے صہیونی احکامات غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم کا تسلسل ہے۔