پنج شنبه 12/دسامبر/2024

وسطی غزہ میں جبری نقل مکانی کے انتباہات نسلی تطہیر کا حصہ ہیں:حماس

اتوار 25-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے زوردے کر کہا ہے دہشت گرد قابض فوج کی جانب سے مرکزی گورنری کےعلاقوں بالخصوص المغازی کیمپ، المصدر قصبے اور دیر البلح شہر کے بڑے علاقوں میںشہریوں کو نقل مکانی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جہاں پر پہلے بہت زیادہ بھیڑ ہے۔ انعلاقوں میں جبری نقل مکانی کے صہیونی احکامات غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور نسلی تطہیرکے جرائم کا تسلسل ہے۔

 

حماس  نے ہفتے کو ایک پریس بیان میں زور دیا کہ غزہ کیپٹی میں محفوظ علاقوں کے وجود کے بارے میں جو دعویٰ کیا گیا ہے وہ سراسر جھوٹ اوردھوکہ ہے۔ حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس جاری نسل کشی میں ہمارے ہزاروں شہریوںکو شہید کیا گیا، نقل مکانی کے مراکز، سکولوں، اداروں اور خیمہ کیمپوں جنہیں محفوظقرا دیا گیا کوبمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

 

حماس نے مزید کہا کہ یہ جاری فاشسٹ طرز عمل دنیا کینظروں کے سامنے ہو رہا ہیں۔ یہ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروںسے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیےسخت محنت کریں اور صہیونی جنگی مجرموں کو ان کے خلاف بین الاقوامی اور انسانی قوانینکی صریح خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔

مختصر لنک:

کاپی