چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ میں لڑائی میں تیزی اسرائیلی فاشزم کا منہ بولتا ثبوت ہے: الرشق

پیر 19-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا  ہے کہ صہیونی کابینہ کی جانب سے اپنی نازی فوجکو خان یونس اور رفح میں لڑائی کی شدت بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیںتاکہ جنگ بندی کے مذاکرات میں دشمن کی مذاکراتی پوزیشن کو بہتربنایا جا سکے۔ یہغزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف ان کے فاشسٹ رویے کی نئی شدت ہے۔

 

الرشق نے ایک پریسبیان میں مزید کہا کہ یہ نہتے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے میں ان کے وحشیانہ رویےپر اصرار کی عکاسی کرتا ہے۔

 

انہوں نے وضاحتکرتے ہوئے کہا کہ "یہ فیصلہ پوری دنیا کو اس مجرم صہیونی ریاست کی حقیقت کےسامنے رکھتا ہے جو قتل وغارت اور دہشت گردی کا پیاسا ہے۔

 

دنیا اس وقت غزہ کیپٹی میں خون کی بہتی ندیوں کو روکنے کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ہے۔دنیا غزہ میں نسل کشی کی جنگ کو روکنے میں ناکام ہے۔

 

نسل کشی کی جنگکے تسلسل کو ختم کرنے میں ناکامی کی سب سے بڑی ذمہ داری  امریکی انتظامیہ  پر عاید ہوتی ہے کیونکہ وہ فاشسٹ قابض ریاست کیحمایت کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی