
غزہ پر جارحیت روکنے کے مذاکرات کے لیے وفد جلد قاہرہ جائے گا:ھنیہ
جمعہ-3-مئی-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد عبدالرحمن آل ثانی اور مصری وزیر انٹیلی جنس میجر جنرل عباس کامل کے ساتھ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔